ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات وقت پر ہی کرائے جائیں: سیاسی جماعتیں

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات وقت پر ہی کرائے جائیں: سیاسی جماعتیں

Wed, 29 Dec 2021 12:27:10    S.O. News Service

لکھنؤ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اتر پردیش کی اہم اپوزیشن جماعتیں سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے ریاست میں مقررہ مدت کے اندر اسمبلی انتخابات مکمل کرائے جانے کی درخواست کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر کی قیادت میں مرکزی الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز لکھنؤ میں اپنے تین روزہ دورے کا آغاز یوجنا بھون میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرکے کیا۔ میٹنگ میں موجود ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے ایک آواز میں کمیشن سے کہا کہ ریاست میں انتخابات وقت پر ہی کرائے جائیں۔

بی ایس پی کے وفد میں شامل میولال گوتم، آر اے متل اور جمیل اختر نے بھی پارٹی کی جانب سے کمیشن کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ’’جمہوریت میں انتخابات ایک تہوار کی طرح ہوتے ہیں۔ جمہوری اور آئینی اوزار ایک عام آدمی کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ اس لیے انتخابی عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے وقت پر مکمل کیا جانا چاہئے۔


Share: